
احساس نوجوان پروگرام
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا نے باضابطہ طور پر احساس نوجوان پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے ذریعے نوجوانوں کو کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا، ان کے معاشی حالات کو بہتر بنانا اور صوبے کی مجموعی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا مقصود ہے۔
نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ پروگرام اُن مالی وسائل کی کمی کو پورا کرتا ہے جو اکثر ان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ احساس نوجوان پروگرام اس خلا کو پُر کرتا ہے اور سود سے پاک مالی معاونت فراہم کرتا ہے تاکہ نوجوان اپنی امنگوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔
قرض کی تقسیم کی تفصیلات
چھوٹے کاروبار کے لیے
- عمر کی حد: 18 تا 35 سال
- قرض کی حد: 5 لاکھ روپے تک
- فراہم کرنے والا ادارہ: اخوت اسلامک مائیکروفنانس انسٹیٹیوٹ
- ادائیگی کے شرائط: ایک ماہ رعایتی مدت کے بعد 36 ماہ (3 سال) میں مساوی اقساط میں ادائیگی
بڑے کاروبار کے لیے
- عمر کی حد: 18 تا 35 سال
- قرض کی حد: 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک
- فراہم کرنے والا ادارہ: بینک آف خیبر
- ادائیگی کے شرائط: زیادہ سے زیادہ 20 ماہ رعایتی مدت کے بعد 72 ماہ (6 سال) میں مساوی اقساط میں ادائیگی
تمام قرضے مکمل طور پر سود سے پاک فراہم کیے جائیں گے۔
درخواست کا طریقہ کار
- بینک آف خیبر کے قرضوں کے لیے نوجوان اپنی درخواستیں براہِ راست آن لائن پورٹل ehsaasnaujawan.bok.com.pk پر جمع کرا سکتے ہیں۔
- اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے قرضوں کے لیے درخواست گزار قریبی برانچ جا کر درخواست دے سکتے ہیں، جس کی تفصیلات akhuwat.org.pk/branch-network اور kpyouthaffairs.gov.pk/news/akhuwat-micro-islamic-institute-branches-in-kp پر دستیاب ہیں۔
صوبے کے تمام اضلاع کے لیے فنڈز کی منصفانہ تقسیم
شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ ہر ضلع کے نوجوانوں کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Categories
Popular posts





