
سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد کو سیلاب سے متعلق معلومات کی ترسیل اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد گزشتہ دو روز سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور تمام ریلیف سرگرمیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز اور نوجوان رضاکاروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ دیگر محکموں کے ساتھ فعال رابطے میں رہتے ہوئے سیلاب متاثرین کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام نوجوان رضاکاروں سے پُر خلوص اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جذبۂ خدمتِ خلق کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کی ٹیم کا حصہ بنیں اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔ نوجوان کسی بھی قوم کا اصل سرمایہ اور حقیقی طاقت ہوتے ہیں، اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا کردار متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن اور سہارا بن سکتا ہے۔ آئیے! ایک مضبوط ٹیم کی صورت میں آگے بڑھیں، اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں، اپنے بہن بھائیوں کے دکھ درد بانٹیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں، تاکہ یہ پیغام عام ہو کہ خیبرپختونخوا کا ہر نوجوان اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ریلیف و بحالی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔
Categories
Popular posts






