Social Links

Life Skills Summer Camp at Youth Hostel Khanaspur

ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے ایوبیہ کی خوبصورت وادیوں میں تین روزہ لائف اسکلز سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جو 27 جون سے 29 جون 2025 تک جاری رہا۔ اس کیمپ میں خیبر پختونخوا بالخصوص نئے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی، جنہیں فطرت سے بھرپور ماحول میں اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے کا نایاب اور قیمتی موقع فراہم کیا گیا۔ یہ سمر کیمپ نوجوان تبدیلی لانے والوں (چینج میکرز) کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، جس میں مختلف انٹرایکٹو سیشنز اور ورکشاپس شامل تھیں۔ کیمپ میں ذہنی صحت و تندرستی، ماحولیاتی شعور، کاروباری صلاحیت اور اختراعی سوچ، پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) سے آگاہی پر خصوصی سیشنز منعقد کیے گئے۔ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد نے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز نئے ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کے لیے ایسے مثبت اور بامقصد اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا، تاکہ انہیں قومی ترقی کے دھارے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع میسر آ سکی. شرکاء نے گروہی سرگرمیوں، مکالماتی نشستوں اور عملی مشقوں میں بھرپور حصہ لیا، جن کا مقصد نوجوانوں کی خود اعتمادی، سماجی شعور اور مستقبل کی تیاری کو فروغ دینا تھا۔ ماہر ٹرینرز کی رہنمائی اور قدرتی ماحول کی موجودگی نے نوجوانوں کو نہ صرف سیکھنے کا موقع فراہم کیا بلکہ باہمی تعلقات مضبوط بنانے میں بھی مدد دی۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-29
  • Audience
    60
  • Participants
    60

  • Venue
    Youth Hostel Khanaspur

>