Social Links

Capacity Building Training

محکمہ آمور نوجوانان چارسدہ جوان مرکز کے تعاون سے صوبائی یوتھ اسمبلی اور پاکستان ہوپ سوسائٹی کے اشتراک سے "Capacity Building Training, Tackling Fake News and Misinformation, Empowering youth for digital citizenship and conflict Resolution” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن کے ٹرینرز، ڈاکٹر نزار احمد (چیئرمین، شعبہ سوشیالوجی ، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ) اور جناب امتیاز علی (اسپیکر، صوبائی یوتھ اسمبلی) تھے، جنہوں نے مختلف موضوعات پر جامع گفتگو کی۔ ٹرینرز نے نوجوانوں کو جعلی خبروں کی پہچان، ان کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے مؤثر طریقے سکھائے۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل شہریت کے اصولوں اور تنازعات کے حل کے لیے مثبت رویوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔شرکاء نے نہ صرف دلچسپی سے سیشن میں حصہ لیا بلکہ عملی سرگرمیوں اور گروپ ایکٹیویٹیز کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا۔ ان سرگرمیوں نے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان نے بھی اس اہم موضوع پر آگاہی فراہم کی اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، جو ان کی محنت اور سیکھنے کے عزم کا اعتراف تھا-



  • Event Category
    new
  • Date
    2025-02-14
  • Audience
    30
  • Participants
    30

  • Venue
    Jawan Markaz, District Charsadda

>