Twenty Days Video Editing Course at District Charsadda
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ میں 20 روزہ ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کا شاندار آغاز کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 120 طلباءو طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ اس کورس کو دو بیچز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے بیچ کی تربیت زاہد اللہ فراہم کر رہے ہیں جب دوسرے بیچ کی ذمہ داری جواد علی نے سنبھالی ہے۔ یہ کورس مکمل طور پر طلباء کو بنیادی سطح سے ایڈوانس ویڈیو ایڈیٹنگ تک مہارت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے نوجوان جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ ہنر حاصل کر سکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں یوتھ آفس کے کردار اور اس کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ چارسدہ کے یوتھ کے لیے مزید ہنر سکھانے کے کورسز کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ کورس نہ صرف نوجوانوں کے لیے اپنے کیریئر کو سنوارنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں خودمختار اور کارآمد شہری بننے کی جانب گامزن کرنے کا ایک عملی قدم بھی ہے۔
-
Event Category
new -
Date
2024-12-30 -
Audience
120 -
Participants
120 -
Venue
Jawan Markaz Charsadda
>