Social Media Links
Two Days Electrician Course held on 23-06-2026 at Drug Rehabilation Center Dir Lower
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین، ضلعی امور نوجوانان اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے باہمی اشتراک سے منشیات بحالی سنٹر میں زیرِ علاج افراد کے لیے دو روزہ الیکٹریشن سکلز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد بحالی کے عمل سے گزرنے والے افراد کو فنی مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانا تھا۔
تربیتی پروگرام میں 25 افراد نے شرکت کی جنہیں الیکٹریشن کے شعبے سے متعلق بنیادی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ شرکاء کو بجلی کے آلات کے درست استعمال، الیکٹریکل وائرنگ، حفاظتی تدابیر، برقی نظام کی دیکھ بھال اور دیگر اہم تکنیکی امور سے آگاہ کیا گیا۔ کورس کی تکمیل کے بعد شرکاء نے اپنی حاصل کردہ مہارتوں کا عملی مظاہرہ (پریکٹیکل ڈیمو) بھی پیش کیا جسے حاضرین نے سراہا۔
پروگرام کے اختتامی سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دیر پائین جناب واجد علی خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد (سرٹیفکیٹس) تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوجوانوں، خصوصی افراد اور تعلیم یافتہ خواتین کے لیے مختلف فنی اور پیشہ ورانہ کورسز، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر ہنر مندانہ پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سکلز ٹریننگ کا بنیادی مقصد افراد میں خود اعتمادی پیدا کرنا، انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا اور معاشرے کا فعال رکن بنانا ہے۔ ہنر مند افراد کسی پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہلِ خانہ کی کفالت بھی کرتے ہیں اور معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے منشیات بحالی سنٹر کے انچارج جناب نثار احمد، محکمہ امور نوجوانان اور تربیتی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مفید ہنر سیکھنے اور باعزت روزگار حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
23-06-2026 -
No of Audience
25 -
No of Participants
25 -
Event Venue
District Dir Lower
🖼️ Event Photos