Social Media Links

Naat & Qirat Competition held on 24-06-2026 at District Mohmand

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند، ضلعی انتظامیہ مہمند اور اسغر مہمند فاؤنڈیشن (AMF) کے باہمی تعاون سے تحصیل خوئیزئی کے جامعہ انوار العلوم خلوڈاگ میں ایک پروقار بین المدارس مقابلہ حسنِ قرأت و نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

اس بابرکت تقریب میں ضلع مہمند کے مختلف مدارس کے باصلاحیت طلباء نے شرکت کی اور اپنی دلنشین آوازوں میں قرآنِ پاک کی تلاوت اور حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ نعت پیش کرکے محفل کو منور کیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ماجد، کمانڈر 207 ونگ تھے۔ انہوں نے طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند، ضلعی انتظامیہ اور AMF کی جانب سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور دیگر شرکاء میں سرٹیفکیٹس، تحائف اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر مقررین نے نوجوان نسل خصوصاً مدارس کے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے، دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند، ضلعی انتظامیہ مہمند اور اسغر مہمند فاؤنڈیشن (AMF) نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی مشترکہ کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    24-06-2026
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Mohmand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo