Social Media Links
Two Month e-bay Course Concluded on 23-06-2026 at District Charsadda
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی ہدایات پر محکمہ امور نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام Digital Empowerment of Youth (DOT 2.0) کے تحت جاری دو ماہ پر مشتمل eBay ای کامرس کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کی
مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مس رینا تھیں۔
تقریب کے دوران کورس کے مینٹور جناب عاقب علی شاہ نے دو ماہ کی تربیتی سرگرمیوں، طلبہ کی کارکردگی اور حاصل شدہ کامیابیوں پر مشتمل مختصر رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر کورس کے دوران آن لائن کمائی کرنے والے طلبہ نے بھی اپنی کامیابیوں اور تجربات پر مبنی پریزنٹیشنز
پیش کیں، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔
مہمانِ خصوصی مس رینا نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ڈگری کے ساتھ ساتھ عملی مہارتوں کا حصول بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں اور کورسز کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار اور خود کفالت کے بہتر مواقع فراہم کرتی رہے گی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ محمد حارث نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ امور نوجوانان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی مختلف ڈیجیٹل، فری لانسنگ اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز متعارف کروائے جائیں گے تاکہ نوجوان اپنے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں اور ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔
📋 Event Details
-
Event Date
23-06-2026 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos