Social Media Links

Seven Days Skills Development Programe held on 17-06-2026 at District Dir Lower

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین اور محکمہ امورِ نوجوانان کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیجیٹل اِنکم، فری لانسنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے موضوعات پر منعقدہ سات روزہ سکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب جہانزیب خان اور لیول ٹیکنالوجی کے سی ای او جناب شفیع اللہ نے تربیتی پروگرام کے مختلف مراحل، مقاصد اور حاصل شدہ نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اور نظریاتی تربیت فراہم کی گئی، جس سے شرکاء کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشارت احمد تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ پروگراموں کا دائرہ کار مسلسل بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں خواتین اور خصوصی افراد (Persons with Disabilities) کے لیے بھی اسی نوعیت کے تربیتی کورسز منعقد کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مستقبل میں ان تربیتی پروگراموں کو تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع دیر پائین کے نوجوانوں کو مختلف نوعیت کے چھوٹے چھوٹے عملی منصوبوں پر کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی مہارتوں کو عملی میدان میں بروئے کار لا سکیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کمپیوٹر شارٹ کورسز، آن لائن اِنکم، آن لائن کاروبار اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے جدید شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی رہنمائی، تعاون اور سپورٹ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

ڈپٹی کمشنر بشارت احمد نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے سکلز کو مزید بہتر بنائیں، عصری علوم پر توجہ دیں اور سوشل میڈیا کو مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کریں۔

تقریب میں بتایا گیا کہ سات روزہ تربیتی سیشن کے دوران تین نوجوانوں نے آن لائن ارننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے باقاعدہ کمائی کا آغاز کیا، جو اس پروگرام کی کامیابی کا عملی ثبوت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان نوجوانوں کی محنت، لگن اور کامیاب تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    17-06-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Dir Lower

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo