Social Media Links
Study Skills and Examination Preperation Workshop held on 16-06-2026 at District Mohmand
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شالم سالے مچنی میں اسٹڈی اسکلز اینڈ ایگزام پریپریشن ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ، مؤثر مطالعہ کے طریقوں سے آگاہی اور امتحانات کی بہتر تیاری کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مختلف تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اساتذہ اور منتظمین نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ شرکاء نے اس مفید اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
16-06-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos