Social Media Links

Awareness Session on Blood Donation held on 14-06-2026 at District Charsadda

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور دی بلڈ ہیروز تنظیم کے باہمی اشتراک سے عالمی یومِ عطیہ خون (World Blood Donor Day) کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں دی بلڈ ہیروز کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور خون کے عطیے کی اہمیت، انسانی جانوں کو بچانے میں اس کے کردار اور نوجوانوں کی سماجی ذمہ داریوں پر اظہارِ خیال کیا۔

اس موقع پر سماجی کارکن Advocate Umar Khan، Shahbaz Mukhlis اور Shehzad Khan بھی موجود تھے۔ مقررین نے سماجی خدمات اور خون کے عطیے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

آخر میں Muhammad Haris، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ، نے دی بلڈ ہیروز اور رضاکار نوجوانوں کی خدمات کو سراہا اور خون کے عطیے کو انسانی جانیں بچانے کا ایک عظیم ذریعہ قرار دیا۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں تعریفی اسناد (Certificates) اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    14-06-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo