Social Media Links

Career Counselling Session held on 13-06-2026 at District Khyber

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پیندی للمہ ملاگوری میں محکمہ یوتھ افیئرز خیبر اور ضلعی انتظامیہ خیبر کی تعاون سے "کیرئیر کونسلنگ" کے عنوان سے مقامی نوجوانوں کےلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکول کے طلباء، مقامی نوجوانوں، یوتھ ایم پی اے حیات اللّٰہ و دیگر نے شرکت کی۔ اس آگاہی سیشن میں ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد عثمان، یوتھ ایم پی اے حیات اللّٰہ، عمرخان نے طلباء کو جدید علم، فنون اور مہارت سے نوجوانوں کو روشناس کرانے کے سلسلے میں خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد عثمان نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں میں جذبے، شعور اور قائدانہ صلاحیتں کافی حد تک موجود ہے جن سے استفادہ حاصل کرانا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کو نکھارنے کےلئے محنت ضروری ہے اور اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ساتھ ہی مختلف مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خود شناسی سے مقامی نوجوان کاروبار، خود روزگار اور معاشی خودمختاری کے بہتر مواقع حاصل کرسکتے ہیں اور جو قوم خوددار نہ ہو وہ ترقی نہیں کر سکتی۔ ڈاکٹر محمد عثمان نے کہا کہ نوجوان تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں گے۔ اس موقع پر محکمہ یوتھ افیئرز کی جانب سے مقامی نوجوانوں میں توصیفی اسناد اور شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ مقامی نوجوانوں نے محکمہ یوتھ افیئرز اور ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے علاقے میں کامیاب اور بامقصد آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    13-06-2026
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo