Social Media Links

Career Counselling Session held on 09-06-2026 at District Charsadda

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور نجی تنظیم Guide Motivate Support (GMS) کے اشتراک سے جوان مرکز چارسدہ میں ایک جامع کیریئر کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

پروگرام کے سپیکرز امتیاز علی، حارث خان اور ڈاکٹر اشفاق تھے، جنہوں نے طلبہ کو تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع، کیریئر پلاننگ اور مستقبل کے اہداف کے تعین کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشنز دیں اور مؤثر انداز میں رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ، محمد حارث نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور انہیں درست سمت میں رہنمائی فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایسے پروگرام نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے بہتر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔"

پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث نے سپیکر کی خدمات اور نوجوانوں کی رہنمائی میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    09-06-2026
  • No of Audience
    120
  • No of Participants
    120
  • Event Venue
    Distirct Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo