Social Media Links
Seminar on Road Safty and Traffic Rules held on 08-06-2026 at District Dir Lower
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیر اہتمام پہلی دفعہ ضلعی ٹریفک پولیس اور ضلعی یوتھ آفیس کے اشتراک سے پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد (ڈرائیورز) کیلیے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں ٹریفک رولز اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔۔
۔ آگاہی سیمینار میں ٹرانسپورٹ اڈوں کے مینیجرز، ڈرائیورز، سرکاری اہلکار، سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد ڈرائیورز حضرات میں ٹریفک کے قوانین کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔۔ تقریب میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے باقاعدہ ویڈیوز سیمولیشن کے ذریعے ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ میکنیزمز، حادثات کی ڈیٹا اور انکو کم کرنے کے حوالے سے تکنیکی مواد، ٹریفک کے علامات اور دیگر ضروری باتوں کے حوالے سے معلومات اور آگاہی فراہم کی۔۔اس تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا نے آگاہی سیشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔
۔ تقریب میں تفصیلی خطاب ڈی۔ ایس۔ پی۔ ٹریفک دیر لوئر جناب خان نظر خان نے کیا۔ جس میں ٹرانسپورٹ اور اس سے جڑے تمام قوانین پر تفصیلی گفتگو کی۔۔۔ تقریب میں حاضرین کو بھی سوال و جواب کرنے کا بھرپور موقع دیا گیا اور انکے گلے شکوے بھی سنے گئے۔۔ تمام حاضرین نے مذکورہ پروگرام کو بہت سراہا۔۔ اور اسے پبلک کیساتھ رابطے کا موثر وسیلہ قرارد دیا۔۔ حاضرین کا مطالبہ تھا کہ اس طرح کے آگاہی سیشن بار بار کئے جائیں تا کہ معاشرے کو اس علم و آگاہی کے مثبت اثرات پھیل سکیں
آخر میں تمام ڈرائیورز حضرات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔
📋 Event Details
-
Event Date
08-06-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Dir Lower
🖼️ Event Photos