Social Media Links
Awareness Session on E-commerce & Web Development held on 24-05-2026 at District Charsadda
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر عمرزئی، چارسدہ میں “ای کامرس اور ویب ڈویلپمنٹ” کے عنوان سے ایک آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
سیشن کے ٹرینر حماد فرمان نے طلبہ کو ای کامرس، فری لانسنگ، ویب ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل اسکلز کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آن لائن مواقع سے فائدہ اٹھانے، ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے اور مثبت انداز میں اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے بارے میں رہنمائی دی۔
سیشن میں 180 سے زائد طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور موضوع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلبہ نے سوالات بھی کیے اور عملی معلومات حاصل کیں، جس سے سیشن مزید مؤثر اور انٹرایکٹو ثابت ہوا۔
آخر میں ادارے کے پرنسپل نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے ان کی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
📋 Event Details
-
Event Date
24-05-2026 -
No of Audience
180 -
No of Participants
180 -
Event Venue
Technicial and Vocational Center Umerzai Charsadda
🖼️ Event Photos