Social Media Links
1st International Conference on Climate Change and Adaptation held 22-05-2026 at District Charsadda
محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے باہمی اشتراک سے “1st International Conference on Climate Change and Adaptation” کے عنوان سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی و آگاہی سیشن میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان (HoDs)، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور طلبہ میں موسمیاتی تبدیلیوں، ماحولیاتی چیلنجز اور ان سے مطابقت (Adaptation) کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا تاکہ آنے والی نسلوں کو ماحول دوست اور پائیدار مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی محمد اسرار سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تھے، جبکہ Vice Chancellor of Bacha Khan University سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، تعلیمی اداروں کے کردار اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔
تقریب کے اختتام پر محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ کی جانب سے مہمانوں، مقررین اور شرکاء میں تعریفی اسناد (Certificates of Appreciation) اور شیلڈ تقسیم کیے گئے۔
📋 Event Details
-
Event Date
22-05-2026 -
No of Audience
200 -
No of Participants
200 -
Event Venue
Bacha Khan University Charsadda
🖼️ Event Photos