Social Media Links

Seminar on Online Harassment & Cyber Security held on 21-05-2026 at District Charsadda

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سینٹر عمرزئی میں

“Breaking the Silence: Addressing Online Harassment & Cyber Security”

کے عنوان سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن کا مقصد خصوصاً طالبات میں آن لائن ہراسگی، سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

پروگرام کے مینٹور جناب حنیف احمد خان تھے، جنہوں نے شرکاء کو آن لائن ہراسگی سے بچاؤ، سائبر سیکیورٹی کے اصولوں اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طالبات کو مختلف آن لائن خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سینٹر کے پرنسپل کو محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کی جانب سے ان کی تعاون اور خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    21-05-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo