Social Media Links
Seminar on Mental Health for Special Person held on 21-05-2026 at District Mohmand
"ذہنی صحت کے حوالے خصوصی افراد (Special persons) کیلئے سیمینار" ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مہمند اور شاہ جی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع مہمند کے خصوصی افراد (افراد باہم معذوری) کے لیے ایک پروقار اور اہم سیمینار کا انعقاد کیا۔
اس سیمینار کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی ذہنی صحت کو بہتر بنانا، معاشرے میں ان کی فعال شرکت (Participation) کو یقینی بنانا اور انہیں یہ احساس دلانا تھا کہ وہ ہمارے معاشرے کا ایک انتہائی قیمتی حصہ ہیں۔ سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں خصوصی افراد نے خود بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس خوبصورت تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف مذہبی و سماجی شخصیت جناب عامر اللّٰہ جنیدی صاحب۔ دیگر معزز مہمانوں میں جناب محمد حارث ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مہمند ، عبداللہ صدر شاہ جی ویلفیئر فاؤنڈیشن مہمند اور اس کی ٹیم شامل تھی، جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔
تقریب کے اختتام پر خصوصی افراد میں محبت اور تعاون کے طور پر عید تحائف بھی تقسیم کیے گئے تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جا سکے۔"ضلع مہمند کا نوجوان اور ہر وہ فرد جو کسی بھی جسمانی معذوری کا شکار ہے، ہمارے لیے مایوسی کا نہیں بلکہ فخر کا باعث ہے۔ آپ کی جسمانی حدود آپ کے خوابوں کے آڑے نہیں آ سکتیں۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند آپ کو یقین دلاتا ہے کہ ہم آپ کی ذہنی صحت، تعلیم، اور معاشرتی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔ آپ اکیلے نہیں ہیں، ہم قدم بہ قدم آپ کے ساتھ ہیں۔ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں اور آگے بڑھیں!"
📋 Event Details
-
Event Date
21-05-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos