Social Media Links
Eco-Tourism and Youth Camp held 20-05-2026 at District Hangu
ڈپٹی کمشنر ہنگو *بصیر علی رحمان* اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ہنگو نے پی ایچ اے ہنگو ٹاؤن شپ میں "ایکو ٹوریزم کے کردار" کے حوالے سے ایک روزہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا۔
کیمپ کے انعقاد میں سوشل ایکٹیوسٹ و یوتھ نمائندہ ریاض آفریدی اور چیئرمین یوتھ آف ہنگو ارسلان عارف نے معاونت فراہم کی۔ کیمپ میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ اور محفوظ سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سیاحت کے فروغ کے ساتھ ماحول کی حفاظت میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہنگو ٹاؤن شپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس پر فضا مقام کی اہمیت اور صفائی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کو پکنک اور آؤٹنگ کے دوران ماحول دوست رویہ اپنانے کے عملی طریقے سمجھائے۔
سیفٹی انسٹرکٹر عبید خان نے خود حفاظتی اقدامات، ہنگامی صورتحال میں ردعمل اور ایک ذمہ دار شہری کی طرح برتاؤ کے حوالے سے طلباء کو عملی تربیت دی۔
کیمپ کے دوران صفائی کے حوالے سے آگاہی واک اور کلین اپ ڈرائیو کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
20-05-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Hangu
🖼️ Event Photos