Social Media Links

Seminar on Empowering Minds Building the Future held on 20-05-2026 at Distirct Hangu

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ہنگو نے "امن کا قیام اور اس میں نوجوانوں کا کردار" کے موضوع پر ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا۔

یہ سیشن سٹی سکول ہنگو میں منعقد ہوا، جس کے انعقاد میں سوشل ایکٹیوسٹ و یوتھ نمائندہ ریاض آفریدی اور چیئرمین یوتھ آف ہنگو ارسلان عارف نے تعاون کیا۔ سیشن میں سکول کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مہمان مقرر محمد سلیمان خان نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، شدت پسندانہ رویوں اور ان کے تدارک کے حوالے سے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کا قیام صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری، خاص طور پر نوجوانوں کا فرض ہے۔

مقرر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور تحمل پر مبنی رویوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، تاکہ معاشرہ پرامن رہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ طلباء نے اس سیشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ایسے پروگرامز کے تسلسل کا مطالبہ کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    20-05-2026
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    Distirct Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo