Social Media Links

One Month Graphic Designing Course Closing Cermany held on 19-05-2026 at District Swat

آج مورخہ 19 مئی 2026 کو ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز سوات اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سوات کے زیرِ اہتمام، جبکہ آئی کون پبلک اسکول اینڈ کالج بریکوٹ کے تعاون سے منعقدہ 30 روزہ گرافکس ڈیزائننگ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید اور عملی گرافکس ڈیزائننگ کی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور فری لانسنگ، کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی Additional Assistant Commissioner Barikot تھے، جنہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر تمام منتظمین اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی فنی تربیت اور ہنر مندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو مسلسل سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی تلقین کی۔

اس پروگرام میں مجموعی طور پر 30 نوجوانوں نے شرکت کی، جن میں 15 مرد اور 15 خواتین شامل تھیں۔ تربیت کے دوران شرکاء کو گرافکس ڈیزائننگ کے مختلف پہلوؤں پر عملی تربیت فراہم کی گئی، جس سے ان کی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔

یہ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے، خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔ شرکاء کی بھرپور دلچسپی اور محنت نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز سوات آئی کون پبلک اسکول اینڈ کالج بریکوٹ، ٹرینرز، منتظمین اور تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جن کی تعاون اور کاوشوں سے یہ پروگرام کامیابی سے مکمل ہوا۔

آئیں! نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری جاری رکھیں اور ایک روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    19-05-2026
  • No of Audience
    30
  • No of Participants
    30
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo