Social Media Links

Speech Competition held on 13-05-2026 at District Battagram

صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے اشتراک سے دینی مدارس کے مابین “قرآن مجید کی روشنی میں امن کی ضروت و اہمیت” کے عنوان سے تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں مختلف مدارس کے طلباء نے بھرپور شرکت کی اور امن، اخوت اور اسلامی تعلیمات کے حوالے سے بہترین تقاریر پیش کیں۔ پروگرام میں معزز ججز صاحبان پروفیسر ڈاکٹر ریاض صاحب، پروفیسر ضیاءالرحمن صاحب اور پروفیسر سراج الحق صاحب نے شرکت کی اور طلباء کی تقاریر کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

مقررین نے اپنی تقاریر میں اس بات پر زور دیا کہ مدارس معاشرے میں امن، رواداری، اخلاقیات اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حاضرین نے طلباء کی بہترین کارکردگی کو خوب سراہا۔

مہمانانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام جناب اختر رسول صاحب اور ان کے ہمراہ سابقہ تحصیل ناظم نیاز خان ترند نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلۓ نقد انعامات اور تعریفی اسناد پیش کیں۔

آخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بٹگرام جناب عالم زیب صاحب نے تمام معزز مہمانوں، ججز صاحبان، ڈسٹرکٹ و تحصیل خطیب اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں میں مثبت سوچ، اعتماد اور امن و بھائی چارے کے فروغ کی ایک خوبصورت کوشش ثابت ہوا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    13-05-2026
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Battagram

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo