Social Media Links

Commemoration of Mark-e-Haq held on 10-05-2026 at District Charsadda

“معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس تھے، جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب منیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ندا شمس، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان اور دیگر مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں بچوں اور نوجوانوں نے تقاریر، ملی نغمے اور خوبصورت پرفارمنس پیش کر کے وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔ پروگرام کا ماحول قومی جذبے، اتحاد اور حب الوطنی سے بھرپور رہا۔

تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کے شہداء کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ قومی یکجہتی اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

“معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص” کی یہ تقریب نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور اتحاد کے فروغ کی ایک بہترین کاوش ثابت ہوئی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    09-05-2026
  • No of Audience
    300
  • No of Participants
    300
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo