Social Media Links

Empowering Youth to Counter Violent Extremism held on 14-04-2026 at District Charsadda

ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایات کے مطابق، محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ نے یوتھ پیس الائنس فار ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے “Empowering Youth to Counter Violent Extremism” کے موضوع پر گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج میں ایک مؤثر سمینار کا انعقاد کیا۔

سمینار کے مینٹور جناب حنیف احمد خان تھے، جنہوں نے طلبہ کو انتہاپسندی کے اسباب، اس کے معاشرتی اثرات اور اس سے بچاؤ کے عملی طریقوں کے بارے میں مدلل اور جامع رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت اور تعمیری سوچ کو فروغ دیں، برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، اور تنقیدی شعور کے ذریعے منفی رجحانات کا مؤثر مقابلہ کریں تاکہ ایک پرامن اور مستحکم معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

پروگرام کے اختتام پر طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج کے پرنسپل کو شیلڈ پیش کی گئی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    14-04-2026
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    Abdul Ali Khan College Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo