Social Media Links
Awareness Session on Drug Abuse held on 14-04-2026 at District Battagram
ضلعی انتظامیہ بٹگرام اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام و قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے "اینٹی ڈرگس اور نارکوٹکس کنٹرول" کے موضوع پر الحمد اسلامک انٹرنیشنل پبلک سکول اسلامک انٹرنیشنل پبلک سکول میں ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور انہیں ایک صحت مند، محفوظ اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار کرنا تھا۔
پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام سید احمد جمال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر معروف صحافی احسان نسیم اور ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر احسان شمش بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں منشیات کے سماجی، اخلاقی اور طبی نقصانات پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو اس ناسور سے دور رہنے کی تلقین کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سید احمد جمال نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف شعور اجاگر کریں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر احسان شمش نے منشیات کے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کا مشورہ دیا، جبکہ احسان نسیم نے نوجوانوں کی کردار سازی اور آگاہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں میں شیلڈز جبکہ شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب عالم زیب صاحب نے مہمانانِ گرامی، منتظمین اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے تعمیری پروگرامز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
14-04-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Battagram
🖼️ Event Photos