Social Media Links

One Month Graphic Course Concluded on 09-04-2026 at District Swat

آج بروز 9 اپریل 2026ء، ضلع یوتھ افیئرز سوات کی جانب سے، MEPA کے اشتراک سے،منگلور بابوزی سوات میں، 30 روزہ گرافک ڈیزائننگ کورس کی اختتامی تقریب کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں 32 نوجوانوں نے مستفید ہو کر کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے عزم کا مظہر تھا، جس میں طلبہ نے اپنی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

تقریب کے دوران شرکاء میں ان کی شاندار کارکردگی، بہترین پراجیکٹس اور کورس کے دوران فعال شرکت کے اعتراف میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ یہ لمحہ نہ صرف طلبہ بلکہ ٹرینرز اور منتظمین کے لیے بھی باعثِ مسرت اور فخر تھا-


📋 Event Details
  • Event Date
    09-04-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo