Social Media Links
Cleanliness Drive conducted in Qaliqasht Chirtal Upper on 02-04-2026
محکمہ یوتھ آفس اپر چترال کی جانب سے آج قاقلشٹ میں ایک بڑی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عدنان حیدر ملوکی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان والی سیرنگ، فنانس آفیسر فرحانہ حیات، تحصیل میونسپل افسران، چیپس کے چیرمین، چیرمین ویلج کونسل بونی 1 اور بونی 2, محکمہ پولیس، محکمہ لیویز، مختلف اداروں کے نمائندگان، سول ڈیفنس، اسماعیلی کونسل کے سکالرز، ٹی ایم اے عملہ اور مقامی نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نہ صرف ایمان کا حصہ ہے بلکہ ایک مہذب معاشرے کی پہچان بھی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے قاقلشٹ جیسے خوبصورت سیاحتی مقام کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے سیاح ہمارے ماحول اور طرزِ زندگی سے مثبت تاثر لے کر جائیں۔
انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے شجرکاری کی اہمیت بھی اجاگر کی اور ہر فرد کو کم از کم ایک پودا لگانے کی ترغیب دی۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی مہم میں تعاون پر محکمہ ٹی ایم اے مستوج اور موڑکہو/تورکہو کے کردار کو بھی بھرپور سراہا اور ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان والی سیرنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بہترین پروگرام کے انعقاد پر ان کو شاباش دی اور ساتھ ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی صفائی کے مہمات کو مزید وسعت دی جانی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر افسران اور رضاکاروں کے ہمراہ صفائی مہم میں عملی طور پر حصہ بھی لیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
02-04-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
Chitral Upper
🖼️ Event Photos