Social Media Links

Session on Fundamental Rights of Citizen held on 6th April 2026 at District Mohmand

آج “شہری کے بنیادی حقوق (قومی و بین الاقوامی قانون کے تحت)” کے موضوع پر ایک اہم اور معلوماتی سیمینار یوتھ سینٹر غلنئی میں منعقد ہوا۔ یہ پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز مہمند اور مہمند سٹوڈنٹس یونین کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں اور طلباء میں آئینی و قانونی شعور اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار میں طلباء کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں شرکاء کو آئینی حقوق، انسانی حقوق، قانونی تحفظات اور بین الاقوامی قوانین کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک باشعور معاشرہ تب ہی تشکیل پاتا ہے جب نوجوان اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھیں اور قانون کی پاسداری کریں۔

پروگرام کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں طلباء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف قانونی نکات پر سوالات کیے۔ مقررین نے نہایت آسان اور واضح انداز میں ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

آخر میں شرکاء نے اس پروگرام کو انتہائی مفید اور رہنمائی فراہم کرنے والا قرار دیا اور مستقبل میں ایسے مزید تعلیمی و آگاہی پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    06-04-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    Dsitrict Mohmand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo