Social Media Links
Mohmand Adabi Mushaira held on 26th March 2026 at District Mohmand
ڈائریکٹریٹ یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع مہمند کے جوان مرکز میں ایک شاندار اور یادگار مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ اس خوبصورت ادبی تقریب کا مقصد نوجوانوں میں ادبی ذوق کو فروغ دینا اور مقامی شعراء کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جناب مہمند یاسر حسن, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب افتخار خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مہمند محمد حارث تھے، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادبی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
مشاعرے میں مختلف علاقائی شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور اور ابھرتے ہوئے شعراء نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ شرکاء نے شعراء کی کاوشوں کو خوب سراہا اور محفل کو خوب داد دی۔
یہ مشاعرہ نہ صرف ادبی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنا بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور تخلیقی ماحول بھی فراہم کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
26-03-2026 -
No of Audience
200 -
No of Participants
200 -
Event Venue
District Youth Office Mohmand
🖼️ Event Photos