Social Media Links
Second National Festival of Arts & Annovation 2026 at AWKUM
ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں آ فس آ ف دی پروسٹ عبد الولی خان یونیورسٹی کے زیرے اہتمام دوسرا نیشنل فیسٹول آف آئیڈیاز، آرٹ اینڈ انوویشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔یہ مقابلے ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقد کیے گئے تھے۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد تھے، جبکہ اس موقع پر پرووسٹ عبدالصمد خان، ڈپٹی پرووسٹ سید کاظم علی شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کیو ای سی ابرار حسین عمرزئی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر فاروق حسین، پرنسپل پختونخوا کالج آف آرٹس پروفیسر فضل ستار درانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
فیسٹول کے دوران مختلف مقابلے منعقد کیے گئے، جن کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ان مقابلوں میں پورے پاکستان سے 73 جامعات کے 600 سے زائد آرٹسٹس نے شرکت کی، جس سے ایونٹ کی قومی سطح پر اہمیت اجاگر ہوئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ان مقابلوں میں چاروں صوبوں سے طلباء نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی تعلیم کا اہم حصہ ہیں اور ایسی تقریبات طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا شمار پاکستان کی 276 جامعات میں ٹاپ 10 میں ہوتا ہے، جو ادارے کی تعلیمی اور تحقیقی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وائس چانسلر نے یہ بھی اعلان کیا کہ یونیورسٹی میں جلد ہی ایک جدید انکیوبیشن سینٹر اور ایک ہزار طلباء کی گنجائش پر مشتمل آڈیٹوریم کا افتتاح کیا جائے گا، جو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
📋 Event Details
-
Event Date
23-04-2026 -
No of Audience
600 -
No of Participants
600 -
Event Venue
Abdul Wali Khan University Mardan
🖼️ Event Photos