Social Media Links
Celeberation of Pakistan Day 2026 at District Torghar
23 مارچ کے موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس تورغر کی جانب سے، ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے ایگریکلچر ہال جدبا تورغر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) جناب ضیاء الرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ طلبہ نے تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لے کر اپنے حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بھی خطاب کیا اور یومِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہمانِ خصوصی نے قراردادِ پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کے کردار پر زور دیا۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے مہمانِ خصوصی کو شیلڈ پیش کی۔ آخر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب کے بعد شجرکاری مہم بھی چلائی گئی تاکہ ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔
📋 Event Details
-
Event Date
24-03-2026 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
District Torghar
🖼️ Event Photos