Social Media Links
15 Days Video Editing Course Concluded on 18-03-2026 at District Charsadda
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کے زیرِ اہتمام 15 روزہ ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا تھا، جو اب مکمل ہو چکا ہے۔ اس کورس کے ٹرینر جناب تحسین اللہ تھے، جنہوں نے طلباء کو ویڈیو ایڈیٹنگ کے بنیادی (Basic) سے لے کر ایڈوانس لیول تک مکمل تربیت فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو عملی طور پر ویڈیو شوٹنگ کی بھی تربیت دی گئی تاکہ وہ میدانِ عمل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
کورس کے اختتام پر طلباء نے اپنے تیار کردہ ویڈیو ایڈیٹنگ پروجیکٹس پیش کیے، جنہیں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب فہیم جان نے بے حد سراہا اور طلباء کی محنت کی تعریف کی۔
تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"آج کے جدید دور میں ڈیجیٹل اسکلز سیکھنا نہایت ضروری ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور جدید ہنر سیکھ کر اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔"
آخر میں طلباء میں سرٹیفکیٹس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کردہ کپس تقسیم کیے گئے۔
📋 Event Details
-
Event Date
18-03-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos