Social Media Links

Naat Qirat Competition held on 11-03-2026 at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ نے ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج درگئی میں سالانہ انٹر کالجز نعت و قرأت مقابلوں کا انعقاد کیا۔ اس مقابلے میں ضلع ملاکنڈ کے مختلف کالجوں سے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے نہایت خوبصورت انداز اور دلنشین آواز میں تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ مقابلوں کے اختتام پر دونوں مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کی جانب سے مقابلوں کے معزز ججز میں یادگاری سووینئرز بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کہا کہ ضلعی یوتھ آفس آئندہ بھی ایسے مثبت اور تعمیری پروگرام منعقد کرتا رہے گا تاکہ ملاکنڈ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے اور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع فراہم ہوں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    11-03-2026
  • No of Audience
    120
  • No of Participants
    120
  • Event Venue
    District Malakand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo