Social Media Links

Naat Qirat Competition held on 11-03-2026 at District Charsadda

ضلع یوتھ آفس چارسدہ کے زیر اہتمام رمضان نعت و قرأت مقابلہ کا انعقاد

ضلع یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے نعت اور قرأت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع چارسدہ کے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے نہایت خوبصورت انداز اور دلنشین آواز میں قرأتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

مقابلے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 7000 روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5000 روپے نقد انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلع یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے خصوصی کسٹمائزڈ کپ بھی پیش کیے گئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع یوتھ آفس آئندہ بھی ایسے مثبت اور تعمیری پروگرام منعقد کرتا رہے گا تاکہ چارسدہ کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے اور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع فراہم ہوں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    11-03-2026
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo