Social Media Links

Seminar on Youth Engagement and Awareness held on 09-03-2026 at District Chitral Upper

ڈایکٹریٹ آف یوتھ آفئیرز خیبر پختونخواہ کے مکمل تعاون سے اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال کے زیر اہتمام آج اے کے ایچ ایس بونی میں نوجوانوں کے لیے ایک بامقصد یوتھ آگاہی و رہنمائی سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرنا، ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی دینا اور انہیں مثبت سماجی کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈیپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان صاحب تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں طالبات کو تعلیم کے حصول، نظم و ضبط اور معاشرے کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، یوتھ آفیسر بھی موجود تھے۔ معزز مقررین نے نوجوانوں کی مثبت رہنمائی، کھیلوں میں شرکت اور ذہنی صحت کی اہمیت کے حوالے سے مفید گفتگو کی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال، اے کے ایچ ایس بونی کی انتظامیہ کا اس پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ اس نوعیت کی سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل کو بااختیار بنانا، ان میں اعتماد پیدا کرنا اور انہیں ایک ذمہ دار اور روشن مستقبل کی طرف رہنمائی فراہم کرنا ہے

مستقبل میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ڈائریکٹورٹ آف یوتھ آفیر خیبر پختونخواہ کے تعاون سے مذید سیشنس کا انعقاد کرے گا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    09-03-2026
  • No of Audience
    60
  • No of Participants
    60
  • Event Venue
    District chitral Upper

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo