Social Media Links

Youth Kuli Kachari held on 05-03-2026 at District Torghar

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس تورغر کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس تورغر کے تعاون سے گاؤں اُتلیر، جدبہ ضلع تورغر میں سپورٹس اور یوتھ افیئرز سے متعلق کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس کھلی کچہری کا مقصد مقامی عوام اور نوجوانوں کو ایک ایسا فورم فراہم کرنا تھا جہاں وہ کھیلوں اور نوجوانوں سے متعلق مسائل، تجاویز اور شکایات براہِ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کر سکیں۔

کھلی کچہری میں گاؤں کے نوجوانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محکمہ یوتھ افیئرز اور سپورٹس سے متعلق مسائل اور تجاویز پیش کیں۔

منتظمین نے عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے. کھلی کچہری کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ عوامی مسائل کے حل اور کمیونٹی کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    05-03-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Torghar

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo