Social Media Links
Tehseen Ul Quran event held on 03-03-2026 at District Dir Lower
ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس دیر پائین کے تعاون سے آج مدرسہ تحسین القرآن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔ مذکورہ پروگرام ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب عارف خان کی خصوصی دلچسپی کی بنیاد پر منعقد کیا گیا ۔۔جس کا مقصد اس آئیڈییل مدرسے کے طالبات کی حوصلہ افزائی تھی۔۔ یاد رہے کہ مدرسہ ہذا کی طالبات نے آل پاکستان مدارس امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس مدرسے کیساتھ سکول و کالج کا انتظام بھی ہے۔۔ جس میں بھی مدرسہ ہذا کی طالبات نے ملاکنڈ تعلیمی بورڈ میں پوزیشن حاصل کی ہے۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ القرآن والحدیث مولانا
صفیءاللہ صاحب ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب تیمور خان صاحب تھے ۔دیگر مہمانوں میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا اور دیگر محکموں کے افسران، بچوں کے والدین اور لوکل کمیونٹی نے شرکت کی۔۔
شیخ القرآن مولانا صفی اللہ نے دنیاوی اور دینی تعلیم کے حصول پر سیر حاصل بحث کی۔ ڈی۔پی۔او تیمور خان نے بچوں میں اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔۔ لوکل کمیونٹی نے حوصلہ افزائی سے بھرپور اس پروگرام کو بہت سراہا۔۔اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اسی طرح سکولوں کیساتھ ساتھ دینی مدارس کی سرپرستی بھی جاری رکھے گا۔۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے مدرسہ کے انتظامیہ کو یقین دلایا۔۔ کہ با صلاحیت نواجونوں چاہے وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، انکی حوصلہ فزائی کیلیے ہمارا آفس ہمہ وقت کمر بستہ ہے اور رہے گا۔
📋 Event Details
-
Event Date
03-03-2026 -
No of Audience
120 -
No of Participants
120 -
Event Venue
District Dir Lower
🖼️ Event Photos