Social Media Links
Youth Kuli Kachairi held on 02-03-2026 at District Charsadda
جوان مرکز چارسدہ میں نوجوانوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ نے جوان مرکز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔
کھلی کچہری کی نگرانی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ، فہیم جان درانی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ امور کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ انہیں مثبت سرگرمیوں اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
02-03-2026 -
No of Audience
60 -
No of Participants
60 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos