Social Media Links
Commemorating National Resolve Pak-India Stand Off 2019 at District Charsadda
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایات پر محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام “Commemorating National Resolve – Pakistan India Stand Off 2019” کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول غڑی حمید گل میں کیا گیا۔
تقریب کا مقصد 2019 کے پاک بھارت کشیدگی کے دوران قوم کے عزم، اتحاد اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح پاکستان نے بھرپور تیاری اور حکمتِ عملی کے ساتھ دشمن کو مؤثر جواب دیا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا، جو بعد ازاں عالمی قوانین اور امن کے پیغام کے تحت رہا کیا گیا۔
پروگرام میں طلبہ نے پُرجوش تقاریر کیں، ملی نغمے پیش کیے اور وطن سے محبت کے جذبات کا اظہار کیا۔ اساتذہ کرام نے بھی اس دن کے پس منظر اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک واک کا اہتمام کیا، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
📋 Event Details
-
Event Date
27-02-2026 -
No of Audience
200 -
No of Participants
200 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos