Social Media Links
Exposure Visit to Lahore 2026 Organized by YLP and Sponsored by Directorate of Youth Affairs
ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کے تعاون سے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کا 30 رکنی وفد نے لاہور کا کامیاب چار روزہ دورہ مکمل کیا۔
دورے کے دوران وفد نے صوبائی اسمبلی پنجاب کا دورہ کیا، جہاں نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ وفد کو اسمبلی کے اہم حصوں کی بریفنگ اور دورہ کروایا گیا، جس سے انہیں جمہوری نظام کی سمجھ حاصل ہوئی۔
وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات جیسے بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، اور مزار اقبال کا بھی دورہ کیا۔ اس کے علاوہ، اخوت کالج قصور اور فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کو مفت تعلیم اور ذہنی مریضوں کا علاج فراہم کیا جاتا ہے۔
وفد نے اخوت ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا، جہاں بلا سود قرضوں اور فلاحی منصوبوں کی بریفنگ دی گئی۔ اخوت کلاتھ بینک میں کپڑوں کی تقسیم کے عمل کو بھی دیکھا، جو انسانی وقار کی ایک مثال ہے۔
آخر میں، وفد نے اخوت کے چیئرمین، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ یہ دورہ نوجوان قیادت کے لیے سیکھنے اور عملی تربیت کا ایک متاثرکن تجربہ ثابت ہوا۔
📋 Event Details
-
Event Date
18-02-2026 -
No of Audience
30 -
No of Participants
30 -
Event Venue
Lahore
🖼️ Event Photos