Social Media Links

Celebration of Mother Language Day on 15-02-2026 at District Charsadda

پشتو مادری زبان ڈے کے موقع پر 15 فروری 2026 کو چارسدہ میں اول خان رسوا ادبی تحریک کے مرکزی دفتر میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد پشتو زبان کی ترویج، تحفظ اور نوجوان نسل میں اپنی مادری زبان سے محبت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس تقریب میں نامور شعرا، ادبا، اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ارشد شاہکار نے کی، جنہوں نے پشتو زبان کی ادبی اہمیت اور اس کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ ممتاز پشتو شعرا کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ مقررین نے مادری زبانوں کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کا عزم ظاہر کیا، تاکہ ہماری تہذیب و ثقافت آئندہ نسلوں تک منتقل ہو سکے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    15-02-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo