Social Media Links
Seminar on Discover Your Talent held on 14-02-2026 at District Khyber
محکمہ امورِ نوجوانان (یوتھ افیئرز) ضلع خیبر اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پائندی للمہ ملاگوری میں "Discover Your Talent" کے عنوان سے ایک مؤثر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں مقامی نوجوانوں، طلبہ، بلدیاتی نمائندوں، ماہرینِ تعلیم اور علماء نے بھرپور شرکت کی۔
ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد عثمان، مولانا صفی اللہ اور سحر گل نے نوجوانوں کو جدید علم، فنون اور مہارتوں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر محمد عثمان نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے محنت، خود شناسی اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوددار اور باصلاحیت نوجوان ہی مضبوط مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں، اور تعلیم، خود روزگار اور معاشی خودمختاری کے ذریعے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
آخر میں محکمہ امورِ نوجوانان کی جانب سے نمایاں نوجوانوں میں توصیفی اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
14-02-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Khyber
🖼️ Event Photos