Social Media Links
Kashmir Solidarity Day 2026 at District Bajaur
ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے 5 فروری یومِ کشمیر کشمیریوں کے ساتھ یومِ یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کے زیرِ اہتمام اسپورٹس کمپلیکس میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں نعرے لگائے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنا اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
📋 Event Details
-
Event Date
05-02-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Bajaur
🖼️ Event Photos