Social Media Links
Kashmir Solidarity Day 2026 at District Charsadda
محکمہ امور نوجوانانِ چارسدہ نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ مس رینا تھیں۔ ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب منیر، اسسٹنٹ کمشنر تنگی عدن، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ فہیم جان اور دیگر معزز افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
پروگرام کے دوران مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلبہ نے مسئلۂ کشمیر پر مبنی خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، مؤثر تقاریر کیں اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بچوں کی پرفارمنس میں کشمیریوں کی قربانیوں، جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کو نہایت احسن انداز میں اجاگر کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی اور دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر ایک عالمی تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے، جس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور پاکستان ہر فورم پر ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی، مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
📋 Event Details
-
Event Date
05-02-2026 -
No of Audience
300 -
No of Participants
300 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos