Social Media Links

Kashmir Solidarity Day 2026 at District Hangu

ڈپٹی کمشنر ھنگو جناب گوھر زمان وزیر اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاھد کی ہدایات پر ضلعی امور نوجوانان ہنگو کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سٹاف کے ہمراہ شرکت

تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب نصیر خان نے کی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو جناب خان زیب مہمند، اسسٹنٹ کمشنر ہنگو جناب اسفندیار خالد ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ کرام، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی شخصیات، اقلیتی برادری کے نمائندگان، امن کمیٹی کے ممبران، میڈیا نمائندگان اور علاقہ مشران نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، بعد ازاں کشمیری شہداء کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور پاکستانی قومی ترانہ بجایا گیا۔

تقریب کے دوران یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریر، ملی نغمے اور اظہارِ یکجہتی پر مبنی پروگرامز پیش کیے گئے، جن میں مقررین نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، صبر و استقامت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب نصیر خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو جناب خان زیب خان کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی۔

پروگرام کے اختتام پر کشمیر کی آزادی، پاکستان کی سلامتی اور کشمیری بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی


📋 Event Details
  • Event Date
    05-02-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo