Social Media Links

Kashmir Solidarity Day 2026 at District Dir Lower

ان مورخہ 5فروری کو ضلعی اسمبلی ہال دیر پائین میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس کے تعاون سے "یوم یکجہتی کشمیر" جوش و خروش سے منایا گیا۔۔ تقریبا کا بنیادی مقصد کشمیری بھائیوں کیساتھ تجدید عہد تھا کہ ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔۔اسر کشمیر کی آزادی تک آپکی حق خود ارادیت کے حصول تک آپکا ساتھ دیتے رہیں گے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، ملی نغمہ، ٹیبلو اور اردو و انگریزی تقاریر کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بچوں کی ان پیشکشوں نے حاضرین کے دل جیت لیے اور آزادیٔ کشمیر کے لیے نوجوانوں کے پُرعزم جذبے کو نمایاں کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے نوجوان کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ہر سطح پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب واجد علی خان تھے۔۔ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر جناب زید صافی ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا اور دیگر محکموں کے اہلکار شامل تھے۔۔ طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب واجد علی خان نے طلباء و طالبات اور دیگر مہمانوں میں توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔۔

آخر میں یکجیتی واک بھی کیا گیا۔۔ اور کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پزور و پرجوش نعرے بھی لگائے گئے۔۔


📋 Event Details
  • Event Date
    05-02-2026
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Dir Lower

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo