Social Media Links

Kashmir Solidarity Day 2026 at District Mardan

5 فروری (یومِ یکجہتیٔ کشمیر) کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان (GPGC Mardan) میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ پرنسپل جی پی جی سی مردان پروفیسر ڈاکٹر سید تسکین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مسئلۂ کشمیر کی اہمیت، امن، انصاف اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے دوران کالج کے احاطے میں یکجہتی واک بھی منعقد کی گئی، جس کے ذریعے آزادی، وقار اور انسانی حقوق کے حق میں اجتماعی آواز بلند کی گئی۔

اللہ تعالیٰ کشمیر کو امن اور آزادی نصیب فرمائے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    05-02-2026
  • Event Venue
    District Mardan

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo