Social Media Links
Workshop for Young Journalist held on 02-02-2025 at District Khyber
محکمہ یوتھ افیئرز خیبر اور ضلعی انتظامیہ خیبر کے باہمی اشتراک سے جمرود پریس کلب میں ضلع خیبر کے صحافیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں جمرود، لنڈی کوتل اور باڑہ پریس کلبوں کے ممبر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔
ورکشاپ کے دوران صحافیوں کو صحافتی اخلاقیات، جدید تقاضوں کے مطابق پریس ریلیز کی تیاری، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مؤثر استعمال اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار سے متعلق عملی اور نظریاتی تربیت دی گئی۔
تین خصوصی سیشنز میں ماہر ٹرینرز علیشہ مجید سعید، روح الامین اور عبدالمشتاق تیمور نے جدید صحافت کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ورکشاپ کی نگرانی محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کے آفیسر ساجد آفریدی نے کی۔
پریس کلب صدور اور شریک صحافیوں نے اس تربیتی اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کا شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر ٹرینرز میں توصیفی شیلڈز اور صحافیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
📋 Event Details
-
Event Date
02-02-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Khyber
🖼️ Event Photos