Social Media Links

Gandara Art Festival 2026 held on 01-02-2026 at District Swat

ہم نے1/2/2026 کو تحصیل بابوزئ سوات میں ایک شاندار اور یادگار گندھارا آرٹ فیسٹیول 2026 کا کامیاب انعقاد مکمل کر لیا!جس میں تقریباً 100 نوجوانوں نے شرکت کی۔یہ دن فن، موسیقی اور ثقافت کے حسین امتزاج سے بھرپور تھا جس نے سوات کی تخلیقی صلاحیتوں کو یکجا کر دیا۔

اس فیسٹیول میں دلکش آرٹ نمائشیں، فکری دستاویزی فلمیں، روح کو چھو لینے والی موسیقی کی محفلیں اور سنسنی خیز مقابلے شامل تھے، جو نوجوانوں کے فن اور صلاحیتوں کا خوبصورت اظہار تھے۔

یہ پروگرام ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر ہوا، جسے کامیاب بنانے میں گندھارا سینٹر آف آرٹس اینڈ کلچر، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس سوات نے بھرپور کردار ادا کیا۔

خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات کی نگرانی اور تعاون اس کامیابی کا اہم حصہ رہا۔

ہم اپنے تمام شراکت دار اداروں اور شرکت کرنے والے فنکاروں، نوجوانوں اور عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اس فیسٹیول کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔

آئیں! فن اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے مزید شاندار میلوں، نمائشوں اور تقاریب کا سلسلہ جاری رکھیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    01-02-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo