Social Media Links
One Day Seminar on Digital Marketing and E-Commerce held on 28-01-2026 at District Mohmand
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند نے ضلعی انتظامیہ مہمند اور یوتھ الائنس فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے، جبکہ علی خان ڈیجیٹل اکیڈمی کے تکنیکی اشتراک سے، گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑئ، اپر مہمند میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای۔کامرس کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔
اس سیمینار میں 100 سے زائد طلبہ نے بھرپور شرکت کی، جنہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای۔کامرس اور فری لانسنگ کے جدید مواقع سے متعلق عملی اور معلوماتی تربیت فراہم کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو موجودہ ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنا اور ان کی روزگار و کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مہارتوں کی ترقی پر مبنی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور آئندہ بھی ضلع بھر میں نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور پائیدار ترقی کے لیے ایسے مفید پروگرامز کا انعقاد کرتا رہے گا۔
📋 Event Details
-
Event Date
28-01-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos